English   /   Kannada   /   Nawayathi

حماس کا اعلی اختیاراتی وفد بات چیت کیلئے مصر کے خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچ گیا

share with us

غز ہ:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا اعلی اختیاراتی وفد گذشتہ روز مصر کے خصوصی دورے پر قاہرہ پہنچ گیا۔حماس کے سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر محمود الزھار نے کہا ہے کہ جماعت کا ایک اعلی سطحی وفد فلسطینیوں میں مصالحتی عمل آگے بڑھانے کے لیے گذشتہ روز مصر روانہ ہوگیا۔ ڈاکٹر الزھار نے کہا کہ حماس کا وفد مصری قیادت سے فلسطینی دھڑوں میں مصالحت اور غزہ کی پٹی کے عوام کو درپیش مشکلات کے حل کے حوالے سے ہونے والی مساعی پر بات چیت کرے گا۔ایک سوال کے جواب میں الزھار نے کہا کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت ان کی جماعت کی اولین ترجیح ہے اور وہ مصر کی نگرانی اور رپرستی میں مصالحت کے لیے ہرممکن تعاون کریں گے۔خیال رہے کہ فلسطینی دھڑوں میں مصالحت کے لیے مصر کی طرف سے کوششیں جاری ہیں۔ مصر کی نگرانی میں گذشتہ برس حماس اور فتح کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا تھا۔ تاہم صدر محمود عباس اور تحریک فتح کے بعض عناصر کے غیرلچک دار رویے کے باعث مفاہمتی عمل میں کوئی قابل ذکر پیش رفت نہیں ہوسکی۔ادھر حماس کے ترجمان فوزی برھوم نے بتایا کہ قاہرہ پہنچنے والے وفد میں غزہ میں حماس کے سربراہ یحیی السنوار، جماعت کے سیاسی شعبیکے نائب صدر صالح العاروری،سیاسی شعبے کے رکن ڈاکٹر موسی ابو مرزوق ، خلیل الحیہ اور حسام بدران شامل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا