English   /   Kannada   /   Nawayathi

سڑک حادثہ کو سیاسی رنگ دینا بی جے پی کی مجرمانہ ذہنیت کو بے نقاب کرتا ہے : وزیر اعلیٰ سدارامیا 

share with us

میسور 18؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) آننت کمار ہیگڈے کے قافلہ کی کار حادثہ کی شکار ہونے کے معاملہ میں ایم پی پرتاب سمہا کے ٹویٹ کاجواب دیتے ہوئے وزیر اعلیٰ سدارامیا نے کہا ہے کہ سڑک حاثہ کو سیاسی رنگ دینا بی جے پی کی مجرمانہ ذہنیت کو بے نقاب کررہا ہے۔واضح رہے کہ آننت کمار ہیگڈے کے قافلہ کی کار حادثہ کاشکار ہونے کے بعد ہیگڈے نے حادثہ کی ویڈیو اور تصاویر پوسٹ کرتے ہوئے الزام لگایا تھا کہ اسے جان سے مارنے کی سازش کی گئی تھی جس میں وہ بال بال بچ گئے۔ سی ایم نے جوابی حملہ کرتے ہوئے کہا کہ حادثہ سے سیاسی فائدہ اٹھانے کی کوشش گھٹیا سیاست ہے۔ سڑک حادثہ لاپرواہ ڈرائیونگ اور حد سے زیادہ رفتار کی وجہ سے رونما ہوتے ہیں ، اس کو سیاسی رخ دینا یہ بی جے پی کی ذہنیت ہے۔ پرتاب سمہا کے ہیگڈے کو بہتر ہندو قرار دئیے جانے کا جواب دیتے ہوئے سدارامیا نے کہا کہ میں ہیگڈے سے بہتر ہندو ہو ۔ وہ فرقہ واریت کو ہوا دینے والا ہے اور میں ایک سیکولر ہندو ہوں ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا