English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹھوعہ کیس: ملزمین کے وکیل کا متنازعہ بیان "خاتون ہے کتنا دماغ ہو گا اس میں"۔

share with us

جموں :18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) کھٹوعہ میں آٹھ سال کی بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں ملزمین کے وکیل نے پو لیس جانچ پر سوال اٹھاتے ہوئے متنازعہ بیان دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں پوری جانچ ایک خاتون افسر کی قیادت میں ہوئی ہے اور کیس کی جانچ کر نا ان کی سمجھ سے باہر کی بات ہے۔وکیل انکر شرما اس معاملے کے آٹھ میں پانچ ملزمین کے وکیل کے طور پر پیش ہوئے۔
  رپورٹ کے مطابق جانچ کے لیے قائم ایس آئی ٹی کی واحد خاتون آفسر شویتانبری شرما کو اس سے پہلے بھی کئی پر شانیوں کاسامنا کر نا پڑاتھا۔بچائو فریق کے وکیل انکر شرما نے منگل کو کہا ،شویتا نبری کیا ہے،لڑکی ہے، اس کا کتنا ہی دماغ ہوگا۔ وہ نئی آفسر ہے کسی نے جھوٹے ثبوت دکھا کر یقین دلا دیاکہ حادثہ اس طرح سے ہوا ہے۔ انہوں نے آگے کہا کہ پو لیس آفسراور بیوروکریٹس صرف کٹھ پتلیاں ہیں، اگر انہیں اتنی ہی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا تو انہوں نے پہلے اپنےسنیئر آفسروں کو اس کے بارے میں بتایا کیوں نہیں۔شرمانے کہا کہ یہ پو ری جانچ من گھڑت ہے کیو ں کہ اپنی مرضی کے مطابق نتیجے کے لئے گواہوں کو متاثر کیاگیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ قریب 40،سے 50 لوگوں نے کہا کہ اس نے کرائم برانچ کے زریعہ اس لئے متاثر کیا گیا، وہ جیسا کرائم برانچ کے آفسر چاہتے ہیں ویسا بیان دے دیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا