English   /   Kannada   /   Nawayathi

ممبئی سلسلہ وار بم دھماکوں کے ملزم اور داود ابراہیم کے قریبی طاہر مرچنٹ عرف ٹکلا کی موت

share with us

پونے:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ممبئی میں 1993میں ہوئے سلسلہ وار بم دھماکوں کے معاملہ میں پھانسی کی سزا پانے والے محمد طاہر مرچنٹ عرف ٹکلاکی آج یہاں کے سسون اسپتال میں موت ہوگئی ۔موصولہ اطلاع کے مطابق طاہر نے دیر رات سینے میں دردکی شکایت کی اور اسے اسپتال لے جایا گیا جہاں صبح تقریبا ساڑھے تین بجے اسکی موت ہوگئی ۔ممبئی دھماکوں کے قصوروار طاہر سزاسنائے جانے کے بعد پونے کی یروڈا جیل میں بندتھا۔ممبئی دھماکوں میں طاہر کو قصور وارپائے جانے کے بعد خصوصی ٹاڈا عدالت نے اسے پھانسی کی سزاسنائی تھی ۔ممبئی میں 12مارچ 1993کو ہوئے ان دھماکوں میں 257لوگوں کی موت ہوئی تھی اور 600سے زیادہ زخمی ہوئے تھے۔اس معاملہ میں انڈر ورلڈ ڈان داؤد ابراہیم اور ٹائیگر میمن سمیت 20سے زائد افراد ابھی تک فرارہیں ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا