English   /   Kannada   /   Nawayathi

کئی ریاستوں میں آج بھی کیش کی قلت ،کئی اے ٹی ایم میں کیش ندارد

share with us

نئی دہلی:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ملک میں ایک بار پھر وہی صورت حال نظر آ رہی ہے جو 8 نومبر 2016 کو نوٹ بندی کے دوران ہوئی تھی اور عوام نقدی کے لیے در در کی ٹھوکریں کھا رہے تھے۔آج بھی ملک کی متعد ریاستوں اور شہروں میں اے ٹی ایم  سے کیش نہیں نکل رہا ہے۔ملک میں اچانک نقدی کے بحران سے عام زندگیاں مفلوج ہو کر رہ گئی ہیں، لوگ کیش کے لیے اے ٹی ایم کے چکر لگا رہے ہیں، لیکن نقدی کہیں بھی دستیاب نہیں۔ حالانکہ حکومت مسلسل یہ کہہ رہی ہے کہ کیش کا کوئی مسئلہ نہیں ہے، بینک میں کثیر تعداد میں نقدی موجود ہے۔متعدد ریاستوں کے کئی شہروں مثلاً دہلی، لکھنؤ، پٹنہ، ممبئی، حیدرآباد اور بنگلور میں بھی کیش کی کمی  کے سبب حالات انتہائی ابتر ہیں۔ 

کیش کی قلت نے عوام کے اندر تشویش کا ماحول پیدا کر دیا ہے۔جنوبی شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں اے ٹی ایم سے کیش دستیاب نہیں ہو رہا ہے اور یہ سلسلہ گذشتہ ڈیڑھ مہینے سے جاری ہے۔این ڈی ٹی وی کی خبر کے مطابق شمالی بہار کے زیادہ تر علاقوں میں اے ٹی ایمز اور بینکوں کی برانچز میں کیش کی کمی نے حالات ابتر کر دیے ہیں۔ گجرات میں کیش کی کمی لوگوں کی پریشانی کا باعث بن گئی ہے۔گجرات میں پہلے یہ مسئلہ ایک شہر تک محدود تھا لیکن آہستہ آہستہ کیش کی قلت نے پوری ریاست کو متاثر کر دیا ہے۔دہلی کے حالات بھی کچھ بہتر نہیں ہیں، کئی علاقوں کے اے ٹی ایمز اور بینک برانچز میں کیش موجود نہیں ہے جس کے باعث لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ادھر وزیر خزانہ ارون جیٹلی نے اس معاملے پر کہا ہے کہ 'کیش کی قلت کا جائزہ لیا جا رہا ہے، بینکوں کے پاس مناسب مقدار میں رقم موجود ہے۔ انھوں نے کہا کہ کیش کی زیادہ مانگ کی وجہ سے یہ پریشانی آئی ہے، جس کو دو سے تین روز کے اندر حل کر لیا جائے گا'۔ وہی آر بی آئی کا بھی ہے کہنا ہے کہ دو دنوں میں حالات میں سدھار ہوگا


 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا