English   /   Kannada   /   Nawayathi

آدھار ڈیٹا لیک سے ملک میں انتخابی نتائج پر ہو سکتا ہے اثر

share with us

نئی دہلی:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ'' یہ بات مسلم ہے کہ آدھار کارڈ پر موجود تفصیلات ملک کے انتخابی نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں''۔آدھار کارڈ میں درج عام لوگوں کی اطلاعات و تفصیلات کتنی محفوظ ہیں، اس سلسلے میں منگل کے روز سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران آدھار کارڈ میں درج اطلاعات کی حفاظت کو یقینی بنانے سے متعلق سپریم کورٹ نے کئی اہم سوالات کھڑے کیے۔پانچ ججوں پر مشتمل سپریم کورٹ کی خصوصی بینچ نے کہا کہ آدھار ڈیٹا کی حفاظت سے متعلق ملک میں کوئی قانون نہیں ہے۔ ایسی صورتحال میں عوام کا ڈیٹامحفوظ ہے یا نہیں کہنا مشکل ہے''۔ عدالت نے انتخابات کے دوران آدھار کارڈ کے استعمال پر فکر مندی کا اظہار کیا۔ جسٹس ڈی وائی چندر چوڑ نے کہا کہ'' یہ بات مسلم ہے کہ موجودہ اعداد و شمار کسی بھی ملک کے انتخابی نتائج کو متاثر کر سکتے ہیں''۔انہوں نے کہا کہ ''اگر ڈیٹاکا استعمال انتخابی نتائج کو متاثر کرنے کے لیے کیا جاتا ہے تو کیا ملک کی جمہوریت محفوظ رہے گی۔عدالت نے کہا کہ ڈیٹاتحفظ قانون کی عدم موجودگی میں موجود محفوظ شکل اختیار کرنے کی کیا صورت ہوگی؟
واضح رہے کہ انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) نے بھی کہا تھا کہ بھارت کو آدھار کارڈ جیسے اہم عوامی ڈیٹا کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے اہم اقدامات کرنے چاہئے۔آئی ایم ایف نے بھارت کے بائیو میٹرک شناختی نظام میں پیش رفت کے طور پر بیان کیا کہ ڈیجٹلائزیشن خارجی امور کی شفافیت کا باعث ہوگا۔اس سے بجٹ کے نظام اور خارجی پالیسیوں پر عوامی بیداری و تفتیش بھی یقینی ہوگی۔ آئی ایم ایف نے گذشتہ دنوں کہا تھا کہ بھارت میں بایومٹرک شناخت اور الکٹرانک ادائیگی ایل پی جی چھوٹ وغیرہ کی خامیوں کو دور کرنے میں معاون ثابت ہوئے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ ''بایومٹرک شناخت میں 1.2 ارب شہریوں کی نامزدگی کے ساتھ بھارت کافی آگے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا