English   /   Kannada   /   Nawayathi

تریپورہ کے منتری کا حیران کن بیان ،لاکھوں سال قبل ہندوستان نے انٹرنیٹ اور سیٹلائٹ ایجاد کیاسوشل میڈیا پر اڑایا گیا خوب مذاق

share with us

تریپورا:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ریاست کے وزیراعلی کا دعوی ہےکہ انٹر نیٹ اور سیٹلائٹ جیسی ٹیکنالوجی کوئی نئی ایجاد نہیں ہے بھارت میں ایسی ٹیکنالوجی لاکھوں برس پہلے سے موجود تھی۔ کمیونسٹ پارٹی کی جگہ دائیں بازو والی بھارتیہ جنتا پارٹی( بی جے پی) کے اقتدار میں آنے کے ساتھ ہی 'بھگوا کرن'' کا عمل شروع ہو چکا ہے۔سخت گیر ہندو تنظیم آر ایس ایس کے ساتھ برسوں وابستہ رہنے والے ریاستی وزیر اعلی بپلب کمار دیب نے کہا کہ '' مہابھارت کے زمانے میں ملک میں صرف انٹر نیٹ ہی نہیں سیٹلائٹ بھی مو جود تھے''۔وہ تریپورا میں منعقد ایک سمینار سے خطاب کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ '' یہ وہ ملک ہے جہاں مہابھارت کی جنگ کے زمانے میں سنجئے گھر میں بیٹھ کر دھرت راشٹر کو مہابھارت کی جنگ کی صورتحال کا راست نظارہ کرا رہے تھے۔ مطلب کیا ہے؟ اس زمانے میں ٹکنالوجی تھی انٹر نیٹ تھاسیٹلائٹ بھی تھا ورنہ سنجئے جنگ کا راست نظارہ کیسے کر سکتے تھے؟

''انہوں نے دعوی کر تے ہو ئے کہا کہ '' انٹر نیٹ کی ایجاد مغربی ممالک نے نہیں بھارت نے کی ہے''۔انہوں نے کہا کہ ''اس کا مطلب یہ ہے کہ اس زمانے میں بھارت میں انفارمیشن ٹیکنالوجی تھی اس کے بعد کے زمانے میں کیا ہوا اور یہ کیسے ختم ہو گیا کہنا مشکل ہے''۔انہوں نے کہا کہ ''یو رپ اور امریکہ کہہ سکتا ہے کہ یہ ان کی ٹیکنا لوجی ہے لیکن دراصل یہ ہماری ٹیکنا لوجی ہے''۔وزیر اعلی کے اس متنازع بیان کا سوشل میڈیا پر خوب مذاق اڑ رہا ہے۔ایک فیس بک یوزر نے اسے اس پر تبصرہ کرتے ہوئے اسے صدی کی سب سے بڑا 'بریکنگ نیوز' کہا ہے۔فیس بک کے ایک دیگر صارف فرید نے اس پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہو ئے لکھا''مہابھارت کے زمانے میں انٹرنیٹ موجودتھا اس کی تصدیق تریپورا کے وزیر اعلی نے کر دی ہے 

  واضح رہے کہ ریاست تریپورا میں گزشتہ 25 برس سے بائیں بازو والی سیاسی جماعت بر سر اقتدار تھی اور امسال پہلی بار دائیں بازو والی جماعت بی جے پی حیران کن طور پر اقتدار میں آنے میں کامیاب رہی۔انتخابات کے نتائج کے اعلان کے بعد ریاستی بی جے پی صدر پبلب کمار دیب نے پچھلے مہینےوزیر اعلی کا حلف لیا تھا۔بپلب کمار اپنے سخت گیر ہندو نظریے کے لیے جانے جاتے ہیں۔قابل ذکر ہے کہ اس سے قبل ملک کے موجودہ وزیر اعظم نریندر مودی بھی سائنس کانگریس میں اپنے خطاب میں یہ دعوی کر چکے ہیں کہ بھگوان گنیش کی پلاسٹک سر جری کی گئی تھی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا