English   /   Kannada   /   Nawayathi

شملہ کے کسونی گائوں میں بھانک آگ سے کئی مکانات جل کر خاک

share with us

شملہ:18؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ہماچل پردیش کے شملہ میں آج ہوئی شدید آتشزدگی میں تین درجن سے زائد مکانات مکمل طور پر خاکستر ہوگئے . اطلاعات کے مطابق شملہ سے 130 کلومیٹر کے فاصلے پر روہیرو کے کھسنی گاؤں میں آگ لگنے سے 50 سے زائد خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔آگ تیزی سے لکڑی کے گھروں کی طرف پھیل گئی اور گاؤں والے گھبرا کر اپنے گھروں سے باہر بھاگے۔گاؤں والوں نے آگ پر قابو پانے کی جدوجہد کی اور تقریبا 150گھروں تک آگ پھیلنے سے روکا۔تاہم، جب روہیرو اور کوٹخائی سے فائربرگیڈ کا عملہ موقع پر پہنچتا تب تک تقریباً 35سے40 گھر آگ کی وجہ راکھ کی ڈھیر میں تبدیل ہوچکے تھے۔ فائر بریگیڈ نے تقریبا پانچ گھنٹے تک آگ بجھائی۔روہیرو کے سب ڈیویژنل مجسٹریٹ بابو رام شرما نے کہا کہ آگ سے متاثرہ افراد کو دس ہزار روپے، عارضی پناہ گاہ، کپڑے اور راشن کی فوری امداد فراہم کرائی گئی ہے۔آگ لگنے کی وجوہات کا علم ابھی تک نہیں ہوسکا ہے۔متاثرین کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی تھی۔شملا کے ڈپٹی کمشنر امت کشیپ نے کہا کہ متاثرین کے لیے امدادی کیمپ بنائے گئے ہیں اور اجتماعی طور پر باورچی خانے کا نظم کیا گیا ہے تاکہ متاثرین کو وقت پر کھانا مل سکے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا