English   /   Kannada   /   Nawayathi

عراقی منڈی ہمارے ہاتھوں سے نکل کر سعودی عرب کے پاس چلی گئی،ایران

share with us

تہران:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) ایران میں یْوتھ انڈسٹری اینڈ کامرس اتھارٹی کے سربراہ رضا امیدوار تجریشی نے کہاہے کہ ایران نے عراقی منڈی سے ہاتھ دھونا شروع کر دیے ہیں جو کہ سعودی عرب کے مفاد میں ہے۔ عراقی حکام سامان سے لدے ایرانی ٹرکوں کو داخل ہونے کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق تجریشی نے اپنے بیان میں کہا کہ تہران عراقی دارالحکومت بغداد میں اپنا اقتصادی مقام کھو رہا ہے اور اس کی جگہ سعودی عرب نے لے لی ہے۔انہوں نے عراق پر الزام عائد کیا کہ وہ ایران کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں شفافیت کا مظاہرہ نہیں کر رہا ہے۔ تجریشی نے عراق میں عسکری اخراجات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا جب کہ عراق کا اقتصادی نفع سعودی عرب کے حصّے میں جا رہا ہے۔تجریشی کے مطابق سعودی عرب اور عراق کے درمیان کسٹم ڈیوٹی میں کمی سے متعلق معاہدے کے نتیجے میں ایرانی کمپنیاں عراق کی منڈی سے محروم ہو گئیں۔ تجریشی نے بتایا کہ اس وقت عراق کی سیمنٹ کی ضرورت کو سعودی عرب پوری کر رہا ہے۔ اس سے پہلے یہ ضرورت ایران پوری کر رہا تھا تاہم کسٹم ڈیوٹی میں اضافے کے باعث یہ سلسلہ رک گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا