English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن میں عرب اتحاد کی جانب سے انسانی امداد کے فوری منصوبے پر عمل درآمد

share with us

عرب اتحاد نے جامع منصوبے پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے ایک خصوصی مرکز بھی قائم کردیا


صنعاء:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) یمن میں آئینی حکومت کو سپورٹ کرنے والے عرب اتحاد نے یمن میں انسانی امداد کی کارروائیوں کے جامع منصوبے پر عمل درآمد میں معاونت کے لیے ایک خصوصی مرکز قائم کیا ہے۔ اس اقدام کا مقصد مالی سپورٹ کے ذریعے یمن میں انسانی صورت حال اور اقتصادی ترقی کے منصوبوں کی بہتری کے علاوہ محفوظ گزرگاہوں کی فراہمی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق انسانی منصوبے کے تحت یمن میں تجارتی سامان کی وصولی اور زندگی کے مختلف شعبوں کی بہتری کو یقینی بنانا اولین ترجیحات میں ہے۔کارروائی میں بین الاقوامی تنظیموں کو مالی سپورٹ پیش کرنا، اقوام متحدہ کے ساتھ مل کر الحدیدہ کی بندرگاہ کا رخ کرنے والے بحری جہازوں کی تلاشی کے اقدامات کو مضبوط بنانا اور یمن کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے مرکزی بینک کو سپورٹ کرنا شامل ہے۔انسانی امداد کے منصوبے کے تحت مارب صوبے میں فضائی پْل کا قیام بھی تا کہ بنیادی نوعیت کی انسانی امداد پہنچائی جا سکے۔منصوبے کے مطابق 2017ء کے اختتام تک سعودی عرب کی جانب سے یمن کے لیے پہنچنے والی امداد کا مجموعی حجم 11 ارب ڈالر کے قریب ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا