English   /   Kannada   /   Nawayathi

گندگی پھیلانے پر تھائی لینڈ اورفلپائن میں دومشہورسیاحتی مقامات بند 

share with us

منیلا:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) تھائی لینڈ اور فلپائن میں حکام نے سیاحوں کی جانب سے اپنے دو مشہور سیاحتی مقامات کو سیاحت کے لیے بند کر دیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق تھائی لینڈ کے حکام نے بتایاکہ ساحلی مقام خلیج مایا پر یہ وقفہ نافذ کرنا ضروری تھا جہاں 2000 میں ریلیز ہونے والی فلم دی بیچ کے بعد سے سیاحوں کا رش لگا رہتا ہے۔بعدازاں فلپائن کے صدر رودریگو دوترتے نے اعلان کیا کہ بورا کا جزیرہ بھی کچھ ماہ کے لیے بند رہیں گے جو ان کے الفاظ میں گندگی کا پرہجوم ڈھیر بن چکا ہے،ادھر تھائی حکام نے بھی اعلان کیا کہ وہ ملک کے مشہور مایا ساحل کو بند کر رہے ہیں تاکہ سیاحوں کو کچھ عرصہ یہاں سے دور رکھا جا سکے۔تھائی لینڈ نے 2011 میں درجنوں پیراکی کے مقامات سیاحوں کے لیے بند کر دیے تھے۔ پھی پھی جزائر میں کوہ یونگ اور سیمیلن آئی لینڈز نیشنل پارک میں کوہ ٹچائی کو بھی سنہ 2016 کے وسط سے سیاحوں کے لیے بند کیا گیا ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا