English   /   Kannada   /   Nawayathi

نائیجیریا میں لاسا بخار کی وباء پھوٹنے سے 101 افراد ہلاک

share with us

وائرس سے نائیجیریا کی 18 ریاستیں متاثر، 400افراد اس کا نشانہ بنے ہیں،ڈاکٹرزودآؤٹ بارڈرز


ابوجہ :17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) نائیجیریا میں لاسا بخار کی وبا پھوٹ پڑنے کے نتیجے میں ایک سو سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ۔ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق اپنے ایک بیان میں عالمی امدادی ادارے ڈاکٹرز ودآوٹ ڈ بارڈز نے منگل کو جاری کیے گئے اپنے ایک بیان میں کہاکہ اس خطرناک وائرس نے نائیجیریا کی 18 ریاستوں کو متاثر کیا ہے، جہاں چار سو سے زائد افراد اس وائرس کا نشانہ بنے ہیں۔فروری میں نائیجریا میں اسی بخار نے 314 افراد کو متاثر کیا تھا، جن میں سے 72 ہلاک ہو گئے تھے۔لاسا وائرس خوراک اور گھریلو استعمال کی چیزوں پر چوہوں کے فضلے سے پھیلتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ وائرس متاثرہ شخص کے خون، جلد یا پیشاب کے ذریعے بھی دیگر افراد کو منتقل ہو سکتا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا