English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی جنگ اپنی خوفناک صورت میں جاری رہے گی ، برطانوی وزیر خارجہ

share with us

برسلز:17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) برطانوی وزیر خارجہ بورس جونسن نے کہاہے کہ شام کی جنگ اپنی خوف ناک صورت میں جاری رہے گی۔امریکی ٹی وی کے مطابق انہوں نے یہ بات یورپی یونین کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں شرکت کے لیے برسلز پہنچنے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔جونسن کا مزید کہنا تھا کہ امریکا ، فرانس اور برطانیہ کی جانب سے شام پر حالیہ فضائی حملوں سے جنگ کی صورت حال تبدیل نہیں ہو گی مگر اس طریقے سے یہ ظاہر کر دیا گیا کہ کیمیائی حملوں کے حوالے سے دنیا کا صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا