English   /   Kannada   /   Nawayathi

روس شام میں اسرائیلی کارروائیوں کو محدود نہیں کر سکتا، اسرائیلی وزیر دفاع

share with us

بیت المقدس :17؍اپریل2018 (فکروخبرذرائع) اسرائیلی وزیر دفاع ایوگڈور لیبرمین نے کہا ہے کہ روس شام میں اسرائیلی اقدامات کو محدود نہیں کر سکتا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اپنے انٹرویو میں لیبرمین کا کہنا تھا کہ اسرائیل شام میں اپنی کارروائیوں کی مکمل آزادی کو برقرار رکھے گا۔تاہم ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل روس کو بھی اشتعال دلانا نہیں چاہتا اور اس مقصد کے لئے سینیئر افسران کی سطح پر رابطہ کاری کا سلسلہ کھلا ہے۔واضح رہے کہ9 اپریل کو شام میں واقع ایک ایئربیس پر فضائی حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک ہو گئے تھے جن میں سات ایرانی اہلکار بھی شامل تھے۔ روس اور ایران نے اس حملے کی ذمہ داری اسرائیل پر عائد کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا