English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے تین بڑی سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کا اعلان ، کیا کوئی آزاد امیدوار بھی اپنی قسمت آ زمائے گا ؟؟

share with us

بھٹکل 17؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز) آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے سیاسی پارٹیوں کے امیدواروں کا تقریباً اعلان ہوچکا ہے۔ بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے سب سے پہلے جے ڈی ایس نے سابقہ انتخابات میں دوسرے نمبر پر رہنے والے جناب عنایت اللہ شاہ بندری کااعلان کیا جس کے بعد لوگوں کو کانگریس اور بی جے پی کے امیدواروں کے اعلان کا انتظار تھا ۔ کانگریس کی جانب سے پہلے منکال وائیدیا کا نام امیدوار کے طور پر سامنے آرہا تھا لیکن اس بیچ تنظیم کے موجودہ صدر جناب محمد مزمل قاضیا بھی اس دوڑ میں شامل ہوگئے ۔ اب کانگریس کا فیصلہ منکال وائیدیا کے حق میں آ چکا ہے ،گذشتہ اسمبلی انتخابات میں بی جے پی میں پھوٹ کی وجہ سے کے جے پی کی جانب سے شیوانند نائک جبکہ بی جے پی کی جانب سے گووند نائک نے انتخابات لڑے تھے۔ لیکن اب بی جے پی کی فہرست میں دونوں کے نام شامل نہیں ہیں ، اس مرتبہ بی جے پی نے نوجوان لیڈر سنیل نائک کے نام کا اعلان کیا ہے ۔ یہ خبریں بھی گردش کررہی تھیں کہ کانگریس کی جانب سے تین مرتبہ انتخابات لڑکر دو مرتبہ جیت حاصل کرنے والے جے ڈی نائک کے بی جے پی میں شمولیت کے بعد سے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے ان ہی کا نام سامنے آرہا تھا لیکن حتمی فہرست کے اعلان کے بعد وہ بھی اس دوڑ سے باہر ہوچکے ہیں۔ قارئین کو معلوم ہے کہ گذشتہ انتخابات میں بی جے پی اور کے جے پی کے آپسی اختلافات اور مسلمانوں کے جے ڈی ایس کاساتھ دینے کے درمیان آزاد امیدوار منکال وائدیا نے بازی مارلی تھی اوراُس وقت کے ایکزٹ پول میں سب سے پہلے عنایت اللہ شاہ بندری کا نام تھا لیکن منکال وائیدیا کی جیت نے سبھوں کو حیران کردیاتھا۔ آئندہ ماہ ہونے والے انتخابات کے لیے بھٹکل اسمبلی حلقہ کے لیے ابھی تک آزاد امیدوار کے طور پر کسی کانام سامنے نہیں آیا ہے لیکن اگر ان مضبوط تینوں سیاسی پارٹیوں کے درمیان اگر کوئی آزاد امیدوار کے طور پر اپنی قسمت آزمائے گا تو عوام کی ایک بڑی تعداد کا ماننا ہے آزاد امیدوار کے لیے اب کی مرتبہ بھٹکل اسمبلی حلقہ میں جیت کی راہیں مسدود ہوچکی ہیں اور کسی بھی صورت اس کی جیت ممکن نہیں ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا