English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملک میں دو ہزار کے نوٹوں میں کمی کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ نے کہا ایک بڑی سازش

share with us

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں کرنسی کی کمی ایک سازش ہے جس کا واضح ثبوت 2000 روپے کے نوٹوں کا مارکٹ میں نظر نہ آنا ہے۔مدھیہ پردیش سمیت ملک کی مختلف ریاستوں میں اے ٹی ایم مشینوں میں نقدی کی کمی کے سبب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے پیر کو کہا تھا کہ کچھ لوگوں کی طرف سے 2،000 کے نوٹوں کو چھپایا جا رہا ہے اور ایک طرح کی سازش رچائی جا رہی ہے۔تاہم چوہان نے اس بات کی وضاحت  نہیں کی کہ سازش کرنے والے یہ کون لوگ ہیں؟کسانوں فلاح و بہبود کے لیے منصوبہ بندی کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چوہان نے کہا کہ جب نومبر 2016 میں نوٹ بندی ہوئی تھی تب 15 لاکھ کروڑ روپے کے نوٹ مارکیٹ میں تھے، اور آج ساڑھے سولہ لاکھ کروڑ کے نوٹ چھاپ كر مارکیٹ میں بھیجے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیکن دو دو ہزار کے نوٹ کہاں جا رہے ہیں، کون اسے دباکر رکھ رہا ہے، کون نقدی میں کمی پیدا کر رہا ہے، یہ ایک سازش کے تحت چل رہا ہے۔ چوہان نے کہا کہ یہ سازش اس لیے کی جا رہی ہے تاکہ نقدی کی پریشانیاں مارکیٹ مں پیدا ہوں۔چوہان نے کہا کہ اس سلسلے میں ہم مرکز سے بات کررہے ہیں، کسانوں کو کوئی پریشانی نہ ہو اس کے لیے وزیر اعلی کی رہائش گاہ پر ایک کنٹرول روم کو قایم کیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ جس کو بھی نوٹوں کی کمی کی شکایت ہو وہ فون نمبر07552540500 پر اطلاع دیں۔
چوہان نے کانگریس پر ریاست میں اقتدار میں آنے کے لیے انتشار اور افراتفری پیدا کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس مدھیہ پردیش کی سرزمین پر لاشوں پر سیاست شروع کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کانگریس اقتدار کے لیے ریاست میں آگ لگانا چاہتی ہے، تشدد پھیلانا چاہتی ہے اور خون سے کھیلنا چاہتی ہے۔دوسری جانب عالمی بینک نے دعویٰ کیا ہے کہ ملک میں نوٹ بندی اور جی ایس ٹی کے سبب سست روی کی شکار بھارتی معیشت اب ترقی کی طرف گامزن ہے۔ عالمی بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ مالی سال 2018/19 میں مجموعی گھریلو مصنوعات (جی ڈی پی) 7.3 فیصدی کے قریب ہوگی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا