English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیپال میں ہندوستانی سفارتخانہ کے باہر ہوا دھماکہ ،عمارت کو نقصان

share with us

نیپال:17؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)نیپال کے ویراٹ نگر میں قائم بھارتی قونصل خانے کے دفتر کے باہر ایک بم دھماکہ ہوا، کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں، آس پاس سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق نیپال کے ویراٹ نگر میں قائم بھارتی قونصل خانے کے دفتر کے باہر گزشتہ رات ساڑھے آٹھ بجے ایک بم دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں عمارت کے دیواروں کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق یہ دھماکہ پیر کی شب کو عمارت کے پیچھے ایک کھلے احاطے میں ہوا جس کی وجہ سے عمارت کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔پولیس نے اس ضمن میں تحقیقات شروع کر دی ہے۔پولیس کو شبہ ہے کہ اس معاملے میں ایک مقامی سیاسی گروپ کا ہاتھ ہے تاہم ابھی تصدیق نہیں ہوا ہے۔حادثے کے فوری بعد جائے وقوع پر سکیورٹی فورسز کی بھاری نفری تعنیات کر دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا