English   /   Kannada   /   Nawayathi

بینکنگ بدعنوانی معاملہ: ارجت پٹیل پارلیمانی کمیٹی کے روبرو پیش ہوں گے

share with us

نئی دہلی:17؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتیہ ریزرو بینک (آر بی آئی) کے موجودہ گورنر ارجت پٹیل کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ نوٹ بندی کے بعد چہار طرفہ تنقیدوں کا سامنا کرنے کے بعد اب بینک کرپشن کے معاملے میں وہ پیشی کی تیاری کررہے ہیں۔ارجت پٹیل نے حال ہی میں کہا تھا کہ پبلک سیکٹر بینکوں میں پیش آنے والی دقتوں سے نمٹنا بینک کے اختیار میں نہیں ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر ارجت پٹیل کو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے طلب کیا گیا ہے۔ حال ہی میں سامنے آنے والے بینک بد عنوانی معاملے میں 17 مئی کو ارجت پٹیل سے سوالات کیے جائیں گے۔کانگریس رہنما ایم ویرپا موئیلی کی صدارت والی امور مالیات کی اسٹینڈنگ کمیٹی بینکوں کے ذریعے ہونے والی بد عنوانی کے تعلق سے ارجت پٹیل سے سوالات کرے گی، اس دوران مالیاتی سروسز کے سکریٹری راجیو کمار بھی وہاں موجود ہوں گے۔
ذرائع کے مطابق کمیٹی نے کہا کہ 'ہم نے 17 مئی کو آر بی آئی گورنر ارجت پٹیل کو طلب کیا ہے، بینکوں کے ذریعے ہونے والی بد عنوانی اور دیگر بینکنگ خدمات کے تعلق سے ان سے سوالات کیے جائیں گے'۔خیال رہے کہ مذکورہ اسٹینڈنگ کمیٹی میں سابق وزیراعظم من موہن سنگھ بھی بطور رکن شرکت کریں گے۔ادھر ارجت پٹیل کے بیان پر رد عمل پیش کرتے ہوئے منسلک حکام نے کہا تھا کہ 'ہم جاننے کے خواہش مند ہیں کہ آر بی آئی کے گورنر کو کس طرح کے اختیارات کی ضرورت ہے'؟

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا