English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اسمبلی انتخابات: پھوٹی قسمت پہ پھوٹ پھوٹ کے روئے بی جے پی لیڈر

share with us

گلبرگہ:17؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)کرناٹک اسمبلی انتخابات کے لیے بی جے پی نے 82 امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کی ہے، اس فہرست میں اپنا نام شامل نہ دیکھ کر بی جے پی کے ایک سابق قانون ساز آبدیدہ ہو گئے۔بی جے پی نے ریاستی اسمبلی انتخابات کے لیے اب تک 154 امیدواروں کے نام کا اعلان کیا ہے۔اس فہرست میں اپنا نام شامل نہ دیکھ کر سابق قانون ساز ششیل جی نموشی رو پڑے، پارٹی نے گلبرگہ سے ان کی جگہ سی بی پاٹل کو ٹکٹ دیا ہے۔بی جے پی کی مرکزی الیکشن کمیٹی کے سیکریٹری جے پی نڈا نے دوسری فہرست جاری کی ہے، ریاست کی 224 رکنی اسمبلی انتخابات کے لیے بر سر اقتدار کانگریس اور حزب اختلاف بی جے پی میں زبردست ٹکر ہونے کے امکانات ہیں۔واضح رہے کہ بی جے پی نے اس سے قبل 72 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، فہرست میں کئی ایسے رہنماؤں کے نام ہیں جنھوں نے حال ہی میں بی جے پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔اس فہرست میں وزیراعلی کے عہدے کے لیے بی ایس یدیورپا کا نام اور دیگر سینئیر رہنماؤں جگدیش شیٹر اور کے ایس ایشور رپا کے نام بھی شامل ہیں۔وہیں حزب اختلاف جماعت کانگریس نے 218 امیدواروں کی فہرست جاری کی تھی، جس کے بعد کارناٹک کی کانگریس پارٹی میں بھی ناراضگی پائی جارہی ہے۔ پارٹی کے ناراض کارکنان نے اپنے رہنماؤں کو ٹکٹ نہ ملنے سے غصے میں آ کر چکمنگلور، منڈیا، نیلمنگلا سمیت مختلف مقامات پر پارٹی دفتر کے باہر توڑپھوڑ کی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا