بہار کے مظفر پور میں ایس ایس پی کے گھر چھاپہ ،بڑی مقدار میں پرانے نوٹ سمیت لاکھوں کے زیورات برآمد

share with us

مظفرپور:17؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) بہار کے مظفر پور شہر کے ایس ایس پی کے گھر چھاپہ ماری ہوئی جس میں بڑی تعداد میں پرانے نوٹوں سمیت نئے نوٹ اور زیورات برآمد ہوئے۔وویک کمار 2007 بیچ کے آپی پی ایس افسر ہیں۔ اس وقت وہ مظفرپور میں سینئر ایس ایس پی کے عہدہ پر فائز ہیں۔ لمبے عرصہ سے ان پر شراب تاجروں سے روابط اور بدعنوانی کا الزام ہے۔ایس ایس پی کے رہائش گاہ سے چھاپے ماری کے دوران 6 لاکھ سے زائد نقد روپئے، 6 لاکھ کے زیورات اور تقریباً 45 ہزار روپئے کے پرانے نوٹ بھی برآمد ہوئے ہیں۔ بھارتی ریاست اتر پردیش کے سہارن پور اور مظفر نگر میں ان کے متعدد رہائش گاہوں پر چھاپے جاری ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ وویک کمار بہت جلد مرکزی حکومت کی جانب سے کسی بڑے عہدہ پر فائز کئے جانے والے تھے لیکن اب انہیں اس منزل تک پہنچنے میں دشواری پیش آ سکتی ہے۔وویک کمار اس سے پہلے تب سرخیوں میں آئے تھے جب پانا پور تھانہ کے ایک داروغہ سنجے گوڑ کو محض ایک دن کے لیے تھانہ انچارج بنایا تھا پھر برطرف کر دیا تھا۔ جس کے بعد سجنے نے خود سوزی کر لی تھی۔ سنجے کی اہلیہ نے اس خود سوزی کا الزام ایس ایس پی وویک کمار پر ہی لگایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا