English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مسجد بلاسٹ : فیصلہ سنانے کے کچھ گھنٹوں بعد ہی جج نے دیا استعفی

share with us

نئی دہلی:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) تاریخی مکہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کا فیصلہ سنانے والے خصوصی این آئی اے جج جسٹس رویندر ریڈی نے فیصلے کے چند گھنٹوں بعد ہی اپنے عہدے استعفی دے دیا۔اطلاعات کے مطابق انھوں نے اپنا استعفی ریاست آندھرا پردیش کے چیف جسٹس کو سونپ دیا ہے۔ جسٹس ریڈی کا کہنا ہے کہ چند ذاتی وجوہات کی بنا اپنے عہدے سے استعفی دے رہا ہوں۔جسٹس ریڈی کے استعفے پر ایم آئی ایم کے سربراہ اسدالدین اویسی نے ٹویٹ کر کہ کہا کہ 'مکہ مسجد بم دھماکے میں تمام ملزمین کو بری کرنے والے جج نے استعفی دے دیا یہ بے حد حیرت انگیز ہے اور میں استعفے کی وجہ جاننا چاہتا ہوں'۔واضح رہے کہ قبل ازیں این آئی کے جج ریڈی کی صدارت والی خصوصی عدالت نے سنہ 2007 میں ہونے والے مکہ مسجد بم دھماکہ کیس میں فیصلہ سنایا، عدالت نے سوامی اسیمانند سمیت تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔این آئی اے نے فیصلے کے تعلق سے کہا ہے کہ جب ہمیں فیصلے کی کاپی مل جائے گی تو ہم تجزیہ کرنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی اور اس تعلق سے حکمت عملی تیار کریں گے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا