English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل: کٹھوعہ اناؤ عصمت ریزی کے خلاف بھٹکل میں احتجاج  

share with us

متاثرین کے ساتھ انصاف اور گنہگاروں کے خلاف سخت کارروائی کا کیا گیا مطالبہ


بھٹکل: 16؍اپریل2018(فکروخبرنیوز) کٹھوعہ اور اناؤ میں ہونے والی عصمت ریزی کی وارداتوں نے ملک کی عوام کو غفلت کی نیند سے بیدار کر دیا ہے ،ملک بھر میں لوگ عصمت ریزی کرنے والے درندوں کے خلاف اپنی آواز بلندک ر رہے ہیں ،ملک بھر میں مسلسل کئی روز سے بیٹیوں کو انصاف دلانے اور مجرموں کو تختہ دار پر لٹکانے کے لئے جگہ جگہ لوگ سڑکوں پر اتر رہے ہیں ،بھٹکل میں بھی آج 16اپریل شام 4بجے کیمپس فرنٹ آف انڈیا کی آواز پر کثیر تعداد میں لوگوں نے اناؤ اور کٹھوعہ عصمت ریزی معاملہ میں متاثرہ کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کرتے ہوئے سڑکوں پر اترے ،جن میں نوجوانوں کے ساتھ معصوم بچوں کی بھی ایک بڑی تعداد موجود تھی ،بچوں نے اپنے ہاتھ میں تختیاں اور کتبے اٹھائے ہوئے تھے جن پر متاثرہ کے ساتھا نصاف نعرے درج تھے جبکہ قتل و عصمت ریزی میں ملوث افراد کے خلاف سخت کارروائی کے نعرہ لکھے گئے تھے ،اس موقع پر کیمپس فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان نے متاثرین کے ساتھ انصاف کا مطالبہ کر ہندوستان کے صدر کے نام اسسٹنٹ کمشنر کے ہاتھوں ایک میمورنڈم پیش کیا،میمورنڈم میں انہوں نے اناؤ اور کٹھوا اور ملک میںآئے روز ہورہی اس طرح کی وارداتوں کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ملک کے لئے شرمناک بتایا اور کٹھوعہ میں آصفہ کے ساتھ ایک مندر میں جس طرح کی حیوانیت کا برتاؤ کیا گیا وہ واقعی شرمناک تھا لیکن اس سے بڑھ کر جس طرح اس معاملہ میں سیاست ہوئی اور گنہگاروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے جس طرح کی حیوانیت کا مظاہرہ کیا گیا وہ انسانیت کو شرمسار کردینے والا تھا اور دکھ کی بات یہ تھی کہ اس معاملہ کو لے کر سیاسی روٹیاں سیکنے والے اب یہ دردناک واقعات کو بھی مذہبی رنگ دینے کی کوشش کر رہے ہیں ،انہوں نے مطالبہ کیا کہ اسمیں ملوث سبھی افراد کے خلاف سخت کاررائی کی جائے چاہے اس کا تعلق کسی بھی پارٹی سے ہو ،اور ساتھ ہی عصمت ریزی کے گنہگاروں کے لئے ایک ایسا سخت قانون پاس کیا جائے جس کے بعد اس ملک میں عصمت ریز ی کی وارداتیں رک جائے 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا