English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہلی خواتین کمیشن کی چیئرمین مالیوال کا بھوک ہڑتال کا چوتھا دن

share with us

نئی دہلی :16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) دلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال کی بھوک ہڑتال کاآج چوتھادن ہے۔ جموں و کشمیر کے کٹھوعہ اور اتر پردیش میں عصمت دری کے حالیہ واقعات کے پیش نظر مالیوال نے مرکزی حکومت کو خط لکھ کر سخت کارروائی کی مانگ کی تھی، لیکن جب مرکز سے کوئی جواب نہیں ملا تو وہ اپنی مانگو ں کو لے کر بھوک ہڑتال پر چلی گئی ہیں۔ وہیں سواتی مالیوال کے چیک اپ کرنے کے لئے طبی میڈیکل ٹیم راج گھاٹ پہنچی لیکن انہوں نے چیک ا پ کے لئے منع کردیا۔حالانکہ چیک اپ کرالیا گیا ہے۔ملک میں بڑھتی ہوئی عصمت دری کے واقعے کو لیکر عام شہریوں تک سڑکوں اترآیا ہے۔ اس کو لیکر ہی چار دنوں سے دلی خواتین کمیشن کی صدر سواتی مالیوال بھوک ہڑتال پربیٹھی ہیں۔ ذرائع کے مطابق آج دوپہر میں بی جے پی کے رہنما شتروگھن سنہا ان سے ملاقات کرنے راج گھاٹ پہنچے۔ واضح رہے کہ سواتی مالیوال آج راج گھاٹ کے باہر آئی تھی اور انہوں نے دہلی پولیس پر الزام لگاتے ہوئے بتایا کہ وہ مرکز کے اشارے پر میرا انشن تڑوانا چاہتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ پولیس نے ان سے کہا کہ پی ایم آفس سے انہوں نے سواتی کا انشن تڑوانے کے آرڈر ملے ہیں۔ وہیں دہلی کے وزیر اعلیٰ کجریوال ان کی حمایت میں ہیں اور انہوں نے لیفٹیننٹ گورنر اور وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ سے اپیل کی ہے کہ پولیس انہیں پریشان نہ کریں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا