English   /   Kannada   /   Nawayathi

مقاصد کے حصول تک امریکا شام سے رخصت نہیں ہو گا، امریکی سفیر

share with us

شام میں رہنے کا مقصدکیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنا، داعش کوشکست ،ایران کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے،گفتگو


نیویارک:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ میں امریکا کی مستقل مندوب نِکی ہیلی نے کہا ہے کہ مقاصد کے حصول تک امریکا شام سے رخصت نہیں ہو گا۔ امریکی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ امریکا کے بنیادی تین مقاصد میں ایک کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال روکنا، دوسرا داعش کی مکمل شکست اور تیسرے ایران کی سرگرمیوں پر نگاہ رکھنا ہے۔ امریکی سفیر نے یہ بھی کہا کہ یہ اْن کی حکومت کا مقصد ہے کہ امریکی فوجی شام سے واپس اپنے وطن لوٹ آئیں لیکن یہ اْسی صورت میں ممکن ہو گا جب مقاصد حاصل ہو جائیں گے۔ شام میں امریکا کے دو ہزار کے قریب فوجی موجود ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا