English   /   Kannada   /   Nawayathi

چینی وزیرخارجہ کی جاپان آمد،دوطرفہ تعلقات بہتر بنانے پر اتفاق 

share with us

جاپانی ہم منصب سے ملاقات کے وسیع تر تعاون اور تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے پیدا ہوا ،چینی وزیرخارجہ


ٹوکیو:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) جاپانی وزیر خارجہ تارو کونو نے چین کے وزیر خارجہ وانگ یی کے ساتھ ٹوکیو میں ملاقات کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق گزشتہ نو برسوں میں وانگ یی پہلے چینی وزیر خارجہ ہیں جو جاپان کے دورے پر ہیں۔ اْن کے دورے کو جاپانی وزیراعظم اور چینی صدر شی جن پنگ کی اْس ملاقات کا تسلسل قرار دیا گیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات کو بہتر بنانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا تھا۔ جاپانی وزیر خارجہ نے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے بعد کہا کہ دونوں ملکوں کے لیڈروں کی ملاقلات کے بعد وسیع تر تعاون اور تعلقات کو بہتر بنانے پر اتفاق رائے پیدا ہوا ہے۔ یہ امر اہم ہے کہ چین اور جاپان کے اقتصادی روابط نہ ہونے کے برابر ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا