English   /   Kannada   /   Nawayathi

بارسلونا میں علیحدگی پسند رہنماؤں کے حق میں ہسپانوی حکومت کے خلاف مظاہرہ

share with us

سیاسی قیدیوں کو رہا اورجلاوطن رہنماؤں پر عائد کیے گئے بغاوت کے مقدمات واپس لیئے جائیں،شرکاء کامطالبہ


میڈرڈ:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ہسپانوی شہر بارسلونا میں ہزاروں افراد نے ایک احتجاجی مظاہرے میں شرکت کی۔ یہ مظاہرین کاتالونیا کے علیحدگی پسند رہنماؤں کے خلاف بغاوت کے الزامات عائد کرنے پر ناراضی کا اظہار کر رہے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انہوں نے مطالبہ کیا کہ سیاسی قیدیوں کو رہا کیا جائے۔ میڈرڈ حکومت نے اس نیم خود مختار علاقے کے نو اہم رہنماؤں پربغاوت کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔ یہ مظاہرہ ایک ایسے وقت میں کیا گیا ہے، جب جرمنی کی ایک عدالت نے چند روز قبل کاتلان رہنما کارلیس پوج ڈیمونٹ کو بغاوت کے الزامات کے تحت اسپین کے حوالے کرنے سے انکار کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا