English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطینیوں سے اظہاریکجہتی ،شاہ سلمان نے عرب لیگ اجلاس کا نا م بیت المقدس سمٹ رکھ دیا

share with us

ریاض:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)  سعودی فرمانروا شاہ سلمان نے فلسطین سے اظہار یکجہتی کے لیے عرب لیگ سربراہ اجلاس کا نام تبدیل کرکے 146بیت المقدس سمٹ145 رکھ دیا۔سعودی بادشاہ نے ظہران میں جاری عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں مقبوضہ بیت المقدس کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے اور امریکی سفارت خانے کی القدس منتقلی کی شدید مذمت کرتے مشرقی بیت المقدس کو فلسطین کا دارالحکومت برقرار رکھنے کی ضرورت پر زور دیا۔شاہ سلمان نے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے طور پر سمٹ کا نام تبدیل کرکے 146بیت المقدس سمٹ145 رکھنے کے ساتھ ساتھ فلسطین کے لیے 200 ملین ڈالر امداد کا اعلان بھی کیا۔خیال رہے کہ 29 ویں عرب سمٹ لیگ کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں شرکت کے لیے متعدد عرب ممالک کے سربراہان سعودی عرب کے شہر ظہران پہنچ چکے ہیں ان میں مصر کے صدر عبدالفتح السیسی، عراقی صدر فواد المعصوم، لبنانی صدر مشعل عون، سوڈانی صدر عمر حسن، اردن کے بادشاہ عبداللہ دوم اور دیگر شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا