English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبور

share with us

غزہ:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) غزہ کی نصف آبادی غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پرمجبورہے۔فلسطین کے سرکاری ادارہ شماریات کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کی پٹی کی نصف آبادی خط غربت سے نیچے زندگی بسر کررہی ہے۔ رپورٹ کے مطابق غزہ کی پٹی میں غربت کی شرح 53 فی صد جب کہ غرب اردن میں یہ شرح 13.9 فی صد ہے۔ متوسط فلسطینیوں کی تعداد 29.2 فی صد بتائی جاتی ہے۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ غزہ کے علاقے میں غربت کی ایک بڑی وجہ اسرائیل کی طرف سے مسلط کی گئی معاشی پابندیاں اور فلسطینی اتھارٹی کی طرف سے نافذ کردہ انتقامی کارروائیاں ہیں۔غزہ اور غرب اردن میں اوسطا پانچ افراد کے کنبے کی آمدن 685 ڈالر ہے اور ایسے فلسطینیوں کی کل تعداد انتیس فی صد ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا