English   /   Kannada   /   Nawayathi

سابق اراکین پارلیمنٹ کی پینشن جاری رہےگی : سپریم کورٹ

share with us

 نئی دہلی:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)  سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ جمہوریت میں قانون ساز پارلیمان کے اراکین کو مخصوص حقوق حاصل ہیں۔سابق اراکین پارلیمان کو زندگی بھر پینشن و مراعات دینے کے خلاف دائر عرضی کو سپریم کورٹ نےخارج کر دیا ہے۔ اس حوالے سے کورٹ کا کہنا ہے کہ دنیا کی کسی بھی جمہوریت میں ایسا نہیں ہوتا ہے کہ کورٹ اخلاقی بنیاد پر فیصلہ سنائے۔کورٹ نے مزید کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ حالات بہتر نہیں ہیں لیکن کورٹ ایسے معاملات پر فیصلہ نہیں کر سکتا۔مرکزی حکومت کی جانب سے پیش آٹارنی جنرل کے کے وینوکوپال نے کورٹ میں سابق اراکین پارلیمان کو پینشن اور دیگر مراعات دینے کی حمایت کی۔واضح رہے کہ 'لوک پرہری' این جی او نے حکومت کی دلیلوں کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ 82 فیصد اراکین پارلیمان کروڑوں کے مالک ہیں لہذا انہیں پینشن کی ضرورت نہیں۔کورٹ نے دونوں فریقین کی دلیل کے بعد معاملے پر اپنا فیصلہ 7 مارچ کو محفوظ کر لیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا