English   /   Kannada   /   Nawayathi

کٹھوعہ اور اناؤ کیس : ممبئی سے دہلی تک عوامی احتجاج

share with us

نئی دہلی:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) ملک میں ہونے والی ریپ کی مسلسل وارداتوں نے ملک کی عوام کو خواب غفلت سے بیدار کر دیا ہے، کٹھوعہ اور اناؤ کیس کے متاثرین کو انصاف دلانے کے مطالبے کے ساتھ عوام سڑکوں پرہے۔دارالحکومت دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ اور ممبئی کے کارٹر اسٹریٹ پر لوگ کثیر تعداد میں جمع ہوئے۔قابل ذکر ہے کہ گزشتہ 4-3 دنوں سے ملک کے مختلف شہروں میں ریپ اور قتل کی وارداتوں کے خلاف مسلسل احتجاج کیے جا رہے ہیں۔دہلی کی پارلیمنٹ اسٹریٹ پر ہونے والے احتجاج میں لوگ حکومت کو ''چپّی اب کوئی طریقہ نہیں'' کے پوسٹر دیکھا رہے تھے۔دوسری جانب ممبئی کے احتجاج میں بالی وڈ سے وابستہ کئی معزز ہستیاں بھی شامل ہوئیں۔موسیقی کار وشال دادلانی کا کہنا تھا : ''جو وارداتیں ہوئیں ہیں وہ ملک کے لیے شرمناک ہیں، ملک کی بیٹیوں کو انصاف اور سکیورٹی ملنی چاہیے''۔
قابل ذکر ہے کہ رواں برس جنوری میں کٹھوعہ کے راسنا گاؤں میں بکر وال برادری سے تعلق رکھنے والی ایک 8 سال کی بچی کو اغوا کرکے کیہ دنوں تک مندر میں قید کر کے رکھا گیا تھا اور اس دوران اس سے کئی مرتبہ اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی جس کے بعد اس کا قتل کر دیا گیا۔اس معاملے میں کلیدی ملزم سانجی رام اور پولیس افسر دیپک کھجوریہ سمیت 8 دیگر ادفراد بھی شامل تھے۔واضح رہے کہ دوسری جانب اتر پردیش کے اناؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن اسمبلی پر گینگ ریپ اور ان کے بھائی پر متاثرہ کے والد کی پیٹ پیٹ کر قتل کرنے کا الزام عائد ہوا ہے۔ متاثرہ نے پولیس پر کاروائی نہ کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے وزیر اعلی کی رہائش گاہ کے سامنے خودسوزی کرنے کی کوشش کی تھی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا