English   /   Kannada   /   Nawayathi

مکہ مسجد دھماکہ: ناکافی ثبوتوں کی بناء پر سبھی ملزمین کو بری کر دیا گیا

share with us

نئی دہلی:16؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) بھارت کے جنوبی شہر حیدرآباد کی تاریخی مکہ مسجد میں ہونے والے بم دھماکے کے گیارہ برس بعد فیصلہ سنایا گیاجس میں شہر کیایک مقامی عدالت نے تمام ملزمین کو بری کر دیا ہے۔این آئی کی خصوصی عدالت نے سنہ 2007 میں ہونے والے مکہ مسجد بم دھماکے معاملے میں فیصلہ سنایا، عدالت نے سوامی اسیمانند سمیت تمام ملزمین کو ناکافی ثبوت کی بنیاد پر بری کر دیا۔
    این آئی نے فیصلے کے تعلق سے کہا کہ جب ہمیں فیصلے کی کاپی مل جائے گی تو ہم تجزیہ کرنے کے بعد ہی آگے کی کارروائی کی حکمت عملی تیار کریں گے۔اے این آئی خصوصی عدالت میں ملزمین کے خلاف پختہ ثبوت پیش کرنے میں ناکام رہا۔واضح رہے کہ 18 مئی 2007 میں نماز جمعہ کے بعد مکہ مسجد میں بم دھماکہ ہوا تھا،جس میں 9 افراد ہلاک اور 58 زخمی ہوئے تھے۔دھماکے کی مخالفت کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے مسجد کے باہر فائرنگ بھی کی تھی، جس میں کل 16 لوگ ہلاک ہو گئے تھے۔اے این آئی نے مکہ مسجد بم دھماکے معاملے میں آر ایس ایس کے کارکن اسیمانند کو اہم ملزم کے طور پر پیش کرتے ہوئے فرد جرم داخل کیا تھا۔تاہم بعد میں عدالت نے اسیمانند کو ضمانت پر بری کر دیا تھا۔واضح رہے کہ نومبر 2010 میں سی بی آئی نے اسیمانند کو گرفتار کیا تھا اور انہیں قومی جانچ ایجنسی (این آئی اے) کے حوالے کیا گیا تھا۔ان کی گرفتاری سے قبل اس معاملے کی جانچ کرنے والوں نے تقریباً 100 نوجوانوں سے پوچھ گچھ کی تھی۔مئی 2011 میں فرد جرم داخل کرنے کے بعد اس معاملہ کی جانچ میں این آئی اے نے کوئی پیش رفت نہیں کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا