English   /   Kannada   /   Nawayathi

پٹنہ کے گاندھی میدان میں’دین بچاؤ‘’ملک بچاؤ‘ پٹنہ مسلمانوں کی بڑ ی ریلی

share with us

متعدد تنظیموں کی شرکت ملک میں بڑھ رہی نفرتوں اور فرقہ پرستی کے خلا ف زبردست احتجاج


پٹنہ:15؍اپریل2014(فکروخبر/ذرائع) بہار کے دارالحکومت پٹنہ کے گاندھی میدان میں مسلموں کے اہم ادارے امارات شریعت اور آل انڈیا مسلم پرنسل لاء بورڈ کے (اے آئی ایم پی ایل بی)نے مشترکہ طور پر اسلام اور مسلک کوخطرے میں بتا تے ہوئے سڑکوں پر نکل کرزبردست احتجاج کیا ہے۔گاندھی میدان میں اس ریلی میں لاکھوں مسلمانوں نے شرکت کرکے ملک میں بڑھ رہی نفرتوں،عداوتوں اور فرقہ پرستی کے خلاف زبردست احتجاج کیا۔حالیہ سالوں میں شاید ایسا مرتبہ ہوا ہے جب لاکھوں کی تعداد میں دین بچانے اورملک بچانے کے نام پر مسلمان سڑکو ں پر اترے ہیں۔ واضح رہے کہ تین طلاق کے مسئلے پر پوری ملک میں جاری احتجاج کے بعد(اے آئی ایم پی ایل بی)اور امارت شرعیہ ملک میں نظم ونسق کی صورت حال آئین اور اسلام پر خطرے کے مسائل پر کافی حملہ آور ہے اور اسی کے تحت اتنی بڑی ریلی کا انعقاد کیاگیا ہے۔امارت شرعیہ1930 بہار،جھار کھنڈ ،ارڑیسہ کے مسلمانوں کو شرعیہ کے تحت آنے والے مسائل کو سمجھانے کے لئے بنائی گئی تھی۔بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا ولی رحمانی نے کہا کہ ہم نے چار سال انتظار کیا یہ سوچ کر کہ بی جے پی آئین کے تحت ملک چلانا سیکھے گی۔ مسلمانوں کے پرسنل لاء پر حملہ ہورہا ہے ہمیں اپنے لوگوں اور ملک کے باشندوں کو بتانا پڑرہا ہے کہ ملک کے ساتھ ساتھ اسلام پر بھی خطرہ ہے۔ حالانکہ امارت شرعیہ نے ریلی کو کسی سیاسی پارٹی کی حمایت حاص ہونے سے سے مسترد کردیا ہے۔ اور انہوں نے کہا کہ’ دین بچاؤ‘ ،’دیش بچاؤ‘ ریلی کا انعقاد کیاگیا ہے۔ اس ریلی کا مقصد گزشتہ چند سالوں کے دوران بگڑی صورتحال کو صحیح راستے پر لانا۔ انتظامیہ ریلی کو لیکر مستعد نظر آرہی ہے۔جانکاری کے مطابق پروگرام کا افتتاح امیرشریعت مولانا محمد ولی رحمانی کریں گے۔ سیاسی جماعتوں نے اس پروگرام سے کوئی تعلق نہیں رکھا ہے۔ کسی کو بھی اس کے لئے کوئی خصوصی دعوت نہیں دی گئی ہے اور نہ ہی کسی کے شامل ہونے میں کوئی پابندی لگائی ہے۔ بہت سی مسلم تنظیمیں اس ریلی میں شرکت کریں گے۔پروگرام میں حفاظتی انتظامات کو دیکھتے ہوئے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پروگرام سے پہلے سے بم سے روکنے والی ٹیم کے ساتھ ڈاگ اسکواڈ ٹیم نے گاندھی میدان کے چپے چپے کا جائز ہ لیا۔پروگرام میں شامل ہونے والے لوگوں کی سہولت کو دیکھتے ہوئے پینے کا پانی کا بہترین انتظام کیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا