English   /   Kannada   /   Nawayathi

کرناٹک اسمبلی انتخابات میں آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کا حصہ نہیں لینے کا اعلان:رپورٹ

share with us

حیدرآباد:15؍اپریل2014(فکروخبر/ذرائع) ممبرپارلیمنٹ اسدالدین اویسی کی پارٹی آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) نے اعلان کیا ہے کہ وہ کرناٹک اسمبلی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ ذرائع کے مطابق پارٹی نے محسوس کیا کہ 12 مئی کو ہونے والے کرناٹک ریاستی اسمبلی انتخابات میں حصہ لینے سے سیکولر جماعتوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے ۔ گزشتہ دنوں اویسی نے پڑوسی ریاست میں اپنی پارٹی سے امیدواروں کو میدان میں اتارنے کیلئے متعدد مواقع پر متعدد اشارے دئے گئے۔ اس سے قبل خبر تھی کہ ایم آئی ایم ریاست کے حیدرآباد اور کرناٹک خطے کے اضلاع میں اپنا گڑھ بنالیا ہے اور اس کے مقامی یونٹ نے امیدواروں کی مختصر فہرست کے ساتھ انتخابات کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں لیکن پارٹی صدر اور حیدرآباد سے ممبر پارلیمنٹ اسدالدین اویسی نے پارٹی لیڈروں کے ساتھ مشاورت کے مختلف مرحلوں کے بعد انتخابات سے پیچھے ہٹنے کا فیصلہ کیا۔یہ قدم پرچہ نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ سے چند ہفتے قبل اٹھایاگیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا