English   /   Kannada   /   Nawayathi

مرکزی حکومت لوک سبھا کے انتخابات دسمبر میں منعقد کرنےکی تیاری میں

share with us

نئی دہلی:15؍اپریل2014(فکروخبر/ذرائع) مرکزی حکومت نے 2019میں منعقدہونے والے انتخابات اسی سال ڈسمبر میں منعقد کرنے کافیصلہ کیاہے ۔ لوک سبھا کے ساتھ ساتھ 11ریاستوں کے اسمبلی انتخابات بھی منعقدہون گے۔ میزروم ، راجستھان ، چھتیس گڑھ ، مدھیہ پردیش ریاستوں کے انتخابات کے ساتھ ساتھ سکم ، آندھراپردیش ، تلنگانہ ، اروناچل پردیش ، اڑیسہ، ہریانہ ، اور مہاراشٹر اسمبلیوں کوتحلیل کرکے اسمبلی انتخابات بھی لوک سبھا کے ساتھ منعقد کئے جائیں گے۔ موجودہ لوک سبھا کی معیاد مئی 2019کومکمل ہورہی ہے ۔ وزیر اعظم مودی نے لوک سبھا او رریاستی اسمبلیوں کے انتخابات ایک ہی ساتھ کرنے کااعلان کیاہے۔ اس کے لئے تمام سیاسی پارتیوں کی رضامندی ضروری ہے۔ اگر رضامندی نہ بھی دیں تو 11ریاستوں میں جہاں بی جے پی کی حکومت ہے ، لوک سبھا کے ساتھ ساتھ اسمبلی انتخابات منعقد کئے جائیں گے اس تعلق سے جلدہی فیصلے کااعلان ہوگا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا