English   /   Kannada   /   Nawayathi

مسئلہ فلسطین ہمارا اولین قضیہ رہے گا، شاہ سلمان

share with us

ظہران:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کہا ہے کہ مسئلہ فلسطین ہمارا اولین قضیہ رہے گا یہاں تک کہ فلسطینی عوام کو ان کے جائز حقوق نہ دلوائے جائیں۔ امریکی سفارتخانہ تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کے فیصلے کا مذمت کرتے ہوئے اسے مسترد کرتے ہیں۔وہ ظہران میں عرب سربراہ کانفرنس میں صدارتی تقریر کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ عالمی برادری نے امریکی سفارت خانے کو القدس منتقل کرنے فیصلے کو بالاتفاق مسترد کیا ہے۔مشرقی بیت المقدس فلسطینی سرزمین کا حصہ ہے جو اس سے الگ نہیں کیا جاسکتا۔یمن بحران کا حل سیاسی کوششوں سے کرنے کی تائید کرتے ہیں ۔ یمنی متاثرین کی انسانی امداد کے لئے عالمی برادری کی کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔یمنی عوام کی حالت زار کی تمام تر ذمہ داری حوثی ملیشیا پر عائد ہوتی ہے۔سعودی شہروں کو نشانہ بنانے کے لئے حوثی ملیشیا کی طرف سے میزائل حملوں کی مذمت پر سلامتی کونسل کی قرار داد کی حمایت کرتے ہیں۔دنیا کو اس وقت سب سے زیادہ دہشت گردی کا خطرہ ہے۔اس ضمن میں عرب علاقہ میں ایران کی مداخلت ناقابل قبول ہے۔ ایران خطے کے امن واستحکام کو نشانہ بنانے کے لئے دہشت گردانہ رویہ اپنائے ہوئے ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا