English   /   Kannada   /   Nawayathi

جانیں ! کن افرادکو عمرہ کی ویزہ کے لئے دینے ہونگے اضافی 2 ہزار ریال

share with us

ریاض:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اگست 2016ءکے اوائل میں سعودی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ وہ نئے اسلامی سال 1437 ہجری کے آغاز سے عمرہ ادائیگی کی فیس میں اضافہ کرنے جا رہے ہیں جو اب لاگو ہو چکا ہے۔اس اضافے کے بعد بہت سے ممالک میں ایجنٹس نے دھوکہ دہی سے عمرہ ادائیگی کیلئے سعودی عرب جانے کے خواہشمند ایسے افراد سے بھی اضافی 2 ہزار ریال لینا شروع کر رکھے ہیں جنہیں یہ فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس خبر میں مذکورہ دھوکے اور فراڈ سے بچنے کیلئے انتہائی آسان طریقہ بتایا جا رہا ہے جس پر عمل کرتے ہوئے آپ گھر بیٹھے ہی یہ معلوم کر سکتے ہیں کہ آپ کو اضافی 2 ہزار ریال دینے کی ضرورت ہے یا نہیں۔ 
 سب سے پہلے تو یہ جان لیں کہ اضافی 2 ہزار ریال کی فیس صرف ان افراد پر لاگو ہوتی ہے جو ایک ہجری سال کے دوران ایک سے زائد مرتبہ عمرہ کرنا چاہتے ہیں یعنی اگر آپ ایک ہجری سال میں پہلا عمرہ کر رہے ہیں تو آپ کو اضافی 2 ہزار ریال فیس دینے کی کوئی ضرورت نہیں۔ مثال کے طور پر اگر آپ نے ربیع الاول کے مہینے میں عمرہ ادا کیا ہے اور ماہ رمضان میں دوبارہ عمرہ کرنا چاہتے ہیں تو پھر آپ کو 2 ہزار ریال کی اضافی فیس ادا کرنا ہو گی لیکن اگر آپ ربیع الاول میں عمرہ ادا کرنے کے بعد اگلے ہجری سال کے پہلے مہینے محرم الحرام میں عمرہ کرنے کیلئے جا رہے ہیں تو آپ کو 2 ہزار ریال اضافی فیس ادا نہیں کرنا ہو گی کیونکہ آپ نے پہلا عمرہ گزشتہ ہجری سال میں کیا اور اگر عمرہ نئے ہجری سال میں کرنے جا رہے ہیں۔ 
    اگر آپ کو یہ سمجھنے میں مشکل پیش آ رہی ہے تو پریشانی کی کوئی بات نہیں کیونکہ سعودی عرب کی حکومت نے اس مقصد کیلئے ویب سائٹ کا آغاز کر دیا ہے جس پر آپ اپنی شہریت اور پاسپورٹ نمبر کے بارے میں بتا کر باآسانی یہ جان سکتے ہیں کہ عمرہ ادائیگی کیلئے آپ کو 2 ہزار ریال اضافی فیس دینا ہو گی یا نہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا