English   /   Kannada   /   Nawayathi

عمرہ میعاد ختم ہونے پر مزید قیام کے کرنے والوں کو 50ہزار ریال کا ہوگا جرمانہ

share with us

ریاض:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہونے پرغیر قانونی قیام پر 50ہزار ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہو گی، ویزے کی مدت کے دوران انہیں صرف مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہوگی۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق عمرہ ویزے کی میعاد ختم ہونے کے بعد مملکت میں غیر قانونی قیام پر 50ہزار ریال جرمانہ اور 6ماہ قید کی سزا ہوگی۔ محکمہ پاسپورٹ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمرہ ویزے پر آنے والوں کو چاہئے کہ میعاد ختم ہونے سے قبل واپس چلے جائیں۔ انہیں مملکت میں قیام یا کام کرنے کی اجازت نہیں۔ویزے کی مدت کے دوران انہیں مکہ مکرمہ ، مدینہ منورہ اور جدہ جانے کی اجازت ہے۔ اسکے علاوہ کسی چوتھے شہر میں انہیں جانے کی اجازت نہیں۔ شہری و مقیم غیر ملکی مملکت میں غیر قانونی قیام کرنے والوں کے ساتھ کسی طرح کا تعاون نہ کریں۔ ایسا کرنے پر ان کے ساتھ قانون کے مطابق کارروائی کی جائیگی۔محکمہ پاسپورٹ نے اعدادوشمار جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سال رواں میں یکم محرم سےرجب تک مملکت میں 39لاکھ 25ہزار 210 معتمرین پہنچے ہیں۔ یہ بری ، بحری اور فضائی راستوں سے ارض مقدس آئے ہیں۔ محکمہ پاسپورٹ کے اہلکار مختلف ممالک سے آنے والے معتمرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ معتمرین کے استقبال کیلئے اہلکاروں کو خصوصی تربیت دی گئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا