English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں کیمیائی ہتھیاروں کاپھر استعمال ہوا تو ہم بھی پوری طرح دوبارہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں’ ڈونلڈ ٹرمپ

share with us

واشنگٹن:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شامی حکومت کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر شام نے اپنے شہریوں پر مزید کیمیائی حملے کیے تو امریکہ اس پر دوبارہ حملہ کرنے کے لیے 'پوری طرح تیار ہے'۔امریکی صدر کی یہ تنبیہ امریکہ اور اس کے دو اور اتحادیوں کے اس حملے کے بعد آئی ہے جب انھوں شامی حکومت کی جانب سے گذشتہ ہفتے دوما میں کیے جانے والے مبینہ کیمیائی حملے کے جواب میں گذشتہ روز شام کے تین مقامات پر میزائلوں سے حملہ کیا۔واضح رہے کہ شام نے مسلسل کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے الزام کی تردید کی ہے۔اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں شام کے مرکزی اتحادی ملک روس نے امریکی حملے کی مذمت کے لیے قرار داد پیش کی لیکن وہ مسترد کر دی گئی حملوں کے بعد سلامی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں گرما گرمی کا ماحول دیکھنے میں آیا جب روس نے مغربی ممالک کی جانب سے کیے گئے حملوں کی مذمت کرنے کے لیے قرارداد پیش کرنے کی کوشش کی۔اقوام متحدہ میں روس کے سفیر وسیلی نبینزیا نے روس کے صدر ولادمیر پوتن کی پیغام پڑھا جس میں انھوں نے اتحادی ممالک پر الزام لگایا کہ انھوں نے کیمیائی ہتھیاروں کا معائنہ کرنے والی ٹیم کی دوما میں ہونے والے واقعے کی تفتیش مکمل ہونے سے پہلے ہی شام پر حملہ کر دیا۔کیمیائی ہتھیاروں کی روک تھام کی عالمی تنظیم او پی سی ڈبلیو کے نمائندے اس وقت شام کے داراحکومت دمشق میں موجود ہیں جہاں سے وہ دوما جائیں گے۔وسیلی نبینزیا نے امریکہ، برطانیہ اور فرانس پر 'غنڈہ گردی' کا الزام عائد کیا اور کہا کہ ان ممالک نے 'عالمی قوانین کو مکمل طور پر نظر انداز کیا ہے۔'دوسری جانب امریکہ کی اقوام متحدہ میں تعینات سفیر نکی ہیلی نے کہا کہ حملے 'بالکل جائز، قوانین کے مطابق اور متناسب' تھے۔'میں نے صدر ٹرمپ سے اس بارے میں گفتگو کی ہے اور انھوں نے کہا کہ اگر شام نے دوبارہ کیمیائی ہتھیاروں کا استعمال کیا تو ہم بھی پوری طرح دوبارہ حملہ کرنے کے لیے تیار ہیں۔'نکی ہیلی نے کہا کہ امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک نے سفارتی کاری کو مسلسل مواقع دیے لیے روس اقوام متحدہ کی قراردادوں کو ویٹو کرتا چلا گیا۔'ہم مزید ایسا ہونا نہیں دے سکتے کہ روس تمام عالمی قوانین کی دھجیاں اڑا دے اور کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کو بلا خوف و خطر بلا دریغ استعمال کرے۔'ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک ٹویٹ میں شام پر کیے جانے والے حملے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ 'گذشتہ رات بے عیب سٹرائیک کی۔ فرانس اور برطانیہ کا شکریہ ان کی دانشمندی اور ان کی اچھی فوجی طاقت کی۔ اس سے بہتر نتائج نہیں آ سکتے تھے۔ مشن مکمل ہو گیا۔'۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا