English   /   Kannada   /   Nawayathi

کومن ویلتھ گیمس کھیل کا آخری دن : بھارت کی اب تک کی کارکردگی

share with us

نئی دہلی:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا میں جاری دولت مشترکہ کھیل کا آج آخری دن ہے، بھارت نے 2014 میں ہونے والے گلاسگو دولت مشترکہ کھیل کے ریکارڈ کو توڑ دیا ہے۔موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے پاس اب تک 65 میڈل ہو چکے ہیں، جس میں 26 گولڈ، 19 نقرئی اور 20 کانسہ شامل ہیں۔لیکن بھارت کو یہ غم ضرور ہو سکتا ہے کہ وہ 2002 میں ہوئے دولت مشترکہ کھیل میں حاصل 69 میڈل کا ریکارڈ نہیں توڑ پایا۔گولڈ کوسٹ میں ہونے والے کھیلوں میں بھارت کا مظاہرہ بہترین رہا، اس وقت بھارت کے پاس 66 میڈل ہیں۔

اتوار کے روز بھارت کے کھلاڑیوں کا مظاہرہ
بیڈمنٹن کھلاڑی سائنا نہوال نے اپنے مدمقابل ہم وطن کھلاڑی پی وی سندھو کو شکست دے کر گولڈ میڈل اپنے نام کیا۔خواتین سنگلز کے فائنل میں سائنا نے پی وی سندھو کو 18۔21 اور 21۔23 سے شکست دے کر گولڈ میڈل پر قبضہ کیا۔ بھارت کے پاس اب تک کل 27 گولڈ میڈل ہو گئے ہیں۔وہیں مرد زمرے میں عالمی نمبر ون بھارتی کھلاڑی کدامبی شری کانت کو الٹ پھیر کا سامنا کرنا پڑا، جس کے باعث وہ گولڈ میڈل حاصل کرنے سے قاصر رہے۔عالمی نمبر 7 لی نے شری کانت کو 21۔19، 14۔21 اور 14۔21 سے شکست دی۔

ٹیبل ٹینس
انچل شرت کمل نے مردوں کے سنگلز مقابلے میں کانسے کا تمغہ اپنے نام کیا، انھوں نے اپنے مدمقابل انگلینڈ کے سیمویل واکر کو شکست دی۔ انھوں نے سیمویل کو 1۔4 سے شکست دے کر جیت درج کی۔دن کی شروعات ٹیبل ٹینس کے مکسڈ ڈبلز مقابلے میں بھارت کو کانسے کے تمغے کے ساتھ ہوئی، منیکا بترا اور جی ساتھیان کی جوڑی نے ہم وطن اچنت شتر کمل اور موما داس کی جوڑی کو 6۔11، 2۔11 اور 4۔11 سے شکست دی۔
بیڈمینٹن میں ساتویک رنکی ریڈی اور چراغ شیٹی کی جوڑی نے مردوں کے ڈبل مقابلے میں نقرئی تمغہ جیتنے میں کامیابی حاصل کی، اس میڈل کے ساتھ بھارت کے تمغوں کی فہرست میں ایک اور اضافہ ہو گیا۔اب بھارت کے پاس کل 66 میڈل ہیں، جن میں 26 گولڈ، 20 نقرئی اور 20 کانسہ شامل ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا