English   /   Kannada   /   Nawayathi

جگنیش میوانی کو راجستھان پولس نے ائیرپورٹ سے لیا حراست میں

share with us

ناگور :15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) راجستھان کےضلع ناگور میں مجوزہ میٹنگ سے قبل ہی دلت لیڈر جگنیش میوانی کو جے پور ایئر پورٹ پر پولیس نے حراست میں لے لیا۔جگنیش میوانی ناگور کے میرٹا سٹی میں ایک میٹنگ سے خطاب کرنے والے تھے، جہاں پر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔ انہیں جے پور شہر میں بھی جانے سے روک دیاگیاہےپولیس ڈپٹی کمشنر کنور راشٹرديپ نے کہا کہ میرٹا سٹی کے ساتھ ساتھ جے پور میں بھی دفعہ 144 نافذ ہے۔ وہ بغیر کسی پیشگی اجازت کے میٹنگ نہیں کر سکتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں ایئر پورٹ پر ہی روک لیا گیا ہے اور ہم لوگ یہاں حکم کی کاپی دینے کے لیے انتظار کر رہے ہیں

جگنیش میوانی نے الزام لگایا کہ ان کو قریب دو گھنٹے سے زیادہ وقت سے حراست میں رکھا گیا اور انہیں دلت کارکن کے گھر بھی جانے کی اجازت پولیس نہیں دے رہی ہے۔ گزشتہ دو گھنٹے سے تحریری حکم حاصل کرنے کے لئے جگنیش میوانی اپنی کی گاڑی میں ہی بیٹھے رہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ جگنیش میوانی کے گاڑی کے سامنے پولیس کی تین گاڑیاں تھی جگنیش میوانی کو پولیس نے ایک آرڈر خط دے دیا ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ان کے جانے سے ماحول بگڑ سکتا ہے۔ پولیس نے میوانی کے پچھلے تقریروں اور پروگراموں کے پیش نظر احتیاطا یہ قدم اٹھایا ہے۔پولیس نے یہ بھی کہا ہے کہ 2 اپریل کو بھارت بند تحریک کے دوران جے پور میں قانونی نظام متاثر ہوا تھا، جس میں آپ بھی شامل تھے۔ لہذا اگر آپ آج مجوزہ پروگرام میں شامل ہوتے ہیں یا تقریر کرتے ہیں تو جے پور شہر کا ماحول متاثر ہوگا اور قانونی نظام متاثر ہوسکتا ہے

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا