English   /   Kannada   /   Nawayathi

الہ اباد میں انوکھا احتجاج ،محلہ میں پوسٹر لگا کر بی جے پی نیتائوں کے آنے پر لگائی روک

share with us

 الہ آباد:15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)انائو اور کٹھوعہ میں عصمت ریزی کے شرمناک واقعات پیش آنے کے بعد ملک بھر میں عوام مختلف طریقوں سے اپنا احتجاج درج کروا رہی ہے ،کہیں کینڈل مارچ کے ذریعہ بچیوں کو انصاف دلانے کی بات کہی جا رہی ہے تو کہیں لوگ سڑ کوں پر اتر رہے ہیں,وہیں بی جے پی لیڈران کے اس میں ملوث ہونے پر متاثرہ کو انصاف نہ دئے جانے پر بی جے پی سرکار کے خلاف لوگوں میں کافی غصہ بھر اہوا ہے اسی درمیان الہ آباد میں چند پوسٹرز چپکائے گیے ہیں جن میں یہ لکھا ہوا ہے کہ 'بی جے پی کے لوگ محلہ میں نہ آئیں، کیوں کہ یہاں لڑکیاں رہتی ہیں'کٹھوعہ اور اناؤ گینگ ریپ کے بعد اب بی جے پی کو ملک کے الگ الگ حصوں میں مخالفت کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ کچھ دنوں قبل جنوبی ریاست کیرلا میں لوگوں نے اپنے گھروں کی دیواروں پرپوسٹر لگا کر لکھا تھا کہ اس گھر میں بی جے پی رہنماؤں کا آنا منع ہے کیوں کہ یہاں دس سال سے کم عمر کی بچیاں رہتی ہیں۔اسی نوعیت کی مخالفت بی جے پی کو الہ آباد میں بھی دیکھنے کو مل رہی ہے، جہاں لوگوں نے اپنے گھروں کے باہر پوسٹر لگا کر لکھ رہے ہیں کہ اس محلہ میں بی جے پی رہنماؤں کا آنا منع ہے کیوں کہ اس گھر میں خواتین اور کم سن بچیاں رہتی ہیں۔یہ پوسٹر الہ آباد کے شیو کوٹھی کالونی میں چپکائے گئے ہیں۔ اس سے قبل ایسے پوسٹر کیرل میں لگائے گئے تھے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا