English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترواننت پورم ایئرپورٹ پر تین مسافر گرفتار

share with us

کیرالہ :15؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)عرب ممالک سے آنے والے تین مسافروں کے پاس سے بھارتی ریاست کیرالہ کے ترواننت پورم ایئرپورٹ سے 42 لاکھ روپیے کی قیمت کاسونا ضبط کیا گیا ۔کسٹمر کمشنر سمت کمار نے بتایا کہ کوچن اور ترواننت پورم ایئر پورٹ کے کسٹم حکام نے ان لوگوں کو گرفتار کیا۔انہوں نے بتایا کہ دو الگ الگ معاملوں میں ریاض سے آئے ملپورم کے دو لوگوں کے پاس سے 601.800 گرام سونا برامد کیا گیا۔ ترواننت پورم میں کسٹم حکام نے کہا کہ امارات کی فلائٹ سے آنے والے ایک مسافر کو سب سے پہلے گرفتار کیا گیا اور اس کے پاس سے 816 گرام وزن کے سونے کے سات بسکٹ برامد کیے گئے۔ کمار نے بتایا کہ اس نے اس سونے کے بسکٹ کو پتلون اور جوتے میں چھپا لیا تھا۔ حکام کے مطابق اس سونے کی قیمت 25.75 لاکھ روپے تھی۔انہوں نے کہا کہ مسافر کسٹمز ایکٹ، 1962 کے سیکشن 104 کے تحت اس کی گرفتاری ہوئی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا