Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا

بھٹکل روٹری کلب کی جانب سے سماجی کارکنان کی تہنیت کی گئی 

share with us

بھٹکل 14؍ اپریل 2018(فکروخبرنیوز) روٹری کلب کے ضلع گورنر ڈاکٹر آنند کلکرنی کے بھٹکل دورے پر روٹری کلب بھٹکل کی جانب سے ایک تہنیتی پروگرام جمعہ کے روز صبح گیارہ بجے منعقد کیا گیا جس میں مختلف سماجی خدمات انجام دینے والے افراد کی تہنیت کی گئی ۔ اس میں ایریا دیواڑیگا (تعلقہ ہیلتھ انسپکٹر ) محمد اشرف سعدا کے ساتھ ساتھ گذشتہ کئی سالوں سے شہری بلدیہ میں ہیلتھ انسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والی سوجیا سومن بھی شامل ہیں۔ شہر کے مشہور سماجی کارکن جناب نذیر قاسمجی صاحب نے فکروخبر سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سوجیا سومن گذشتہ بارہ سال سے جونےئر ہیلتھ اسپکٹر کی حیثیت سے خدمات انجام دے رہی تھیں اورتقریباً دو سالوں سے سینئر ہیلتھ انسپکٹر کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اس موقع پر روٹری کلب کے صدر پرشانت کامتھ ، سکریٹری راگھویندرا ایم نائک ، جناب جلال کاسرکوڈ ، جناب شاکر حسین ، راجیش نائک ،ڈاکٹر گوریش وغیرہ موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا