English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : ویلفیر اسپتال میں یونیٹی اسپتال منگلور کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 14؍ اپریل 2018(فکروخبر نیوز ) بدن کے جوڑ وں اور کڈنی سے جڑے امراض کے متعلق آج شہر کے ویلفیر اسپتال میں منگلور کے مشہور یونیٹی اسپتال کی جانب سے مفت طبی کیمپ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ یہ کیمپ صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک جاری رہا جس میں کل 163 افراد نے فائدہ اٹھایا ۔ فکروخبر کے مطابق جوڑوں کی بیماری سے متعلق مریضوں نے اس کیمپ سے زیادہ فائدہ اٹھایا جن کی کل تعداد 143رہی ۔ اس کیمپ میں مشہور ڈاکٹروں نے اپنی خدمات انجام دی جس میں ڈاکٹر مجیب الرحمن اور ان کی ٹیم شامل ہے۔ فکروخبر سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے یونیٹی ہاسپٹل کے سی ای او ڈاکٹر آنند موہن پائی نے کہا کہ اب کڈنی کے امراض کے متعلق مزید سہولیات اسپتال میں متعارف کرائی گئیں ہے اور امید ہے کہ ان سے لوگ ضرور فائدہ اٹھائیں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا