English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسد قوتوں کے خلاف جوابی کاروائی نا گزیر تھی، صدارتی ترجمان

share with us

انقرہ14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)صدارتی ترجمان ابراہیم قالن نے شام میں فضائی کاروائی   کے حوالے سے کہا ہے کہ "دوما  میں کیمیاوی ہتھیاروں  کے حملوں کی  مرتکب شامی انتظامیہ  کے خلاف جوابی کاروائی نا گزیر تھی۔"ترجمان ابراہیم قالن نے شام میں   امریکی قیادت کے اتحادیوں کے فضائی حملے کے حوالے سے ایک تحریری اعلان   کیا ہے۔جس میں قالن نے لکھا ہے کہ"کیمیاوی اسلحہ  کا استعمال  بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ایک انسانی جرم ہے۔ یہ نہیں  ہو سکتا تھا کہ 7 اپریل کے کیمیاوی حملے کا جواب نہ دیا جائے، اس مذموم کاروائی کے ذمہ داروں کو حساب چکانا ہو گا۔ ہم عالمی برادری کو مستقبل میں کسی ممکنہ کیمیاوی حملے  کا سد ِ باب   کیے جانے کے  لیے  اتفاق و اتحاد قائم  کرنے کی  اپیل کرتے ہیں۔ دوسری جانب   جیسا کہ صدرِ ترکی نے بار ہا  فرمایا ہے کہ کیمیاوی اسلحہ  کے خطرات شام میں  روایتی اسلحہ سے لاکھوں انسانوں  کے ہلاک کیے جانے کی حقیقت کو جھٹلا نہیں سکتے۔ لہذا محض کیمیاوی اسلحہ کو تباہ کرنے کی کوششیں خطے میں عدم استحکام کے ماحول کو  ختم  کرنے میں  کافی ثابت نہیں ہو ں گی۔ ہمارا مقصد  شام میں  جنگ کا خاتمہ کرنا ہے۔ روایتی و کیمیاوی اسلحہ سے کیے گئے تمام تر قتل عام کو روکا جانا،  شام میں سیاسی حل  کے فی الفور قیام  سے  وابستہ ہے۔ اس دائرہ کار میں ہم عالمی برادری کو  ہر طرح  کے اسلحہ  سے انسانوں کے قتل  کا خاتمہ کرنے والی  وسیع پیمانے کی کسی سیاسی  حکمت عملی  کو عملی جامہ پہنانے کی  درخواست کرتے ہیں۔" (ٹی آرٹی)

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا