English   /   Kannada   /   Nawayathi

کویت میں حجاب کے حوالے سے شعوراجاگر کرنے کی مہم ،سیاسی حلقوں میں تنازعہ

share with us

حجاب خواتین کا نجی معاملہ ہے، اسے سرکاری مہم کے طورپر پیش نہیں کرنا چاہیے،کویتی رکن پارلیمنٹ 


کویت سٹی۔:14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع) خلیجی ریاست کویت کی وزارت اوقاف و مذہبی امور کی جانب سے خواتین میں حجاب کے حوالے سے شعور اجاگر کرنے کی مہم پر ملک کے سیاسی حلقوں میں ایک نیا تنازع کھڑا ہو گیا ۔عرب ٹی وی کے مطابق تنازع کا سبب ایک بل بورڈ بنا ہے جس پر ایک محجب دو شیزہ کی تصویر کے ساتھ حجابی ۔ بہ تحلو حیاتی‘حجاب میری زندگی کا زیور ہے، کے الفاظ تحریر ہیں۔دوسری جانب کویت کے لبرل سیاسی حلقوں نے اس بل بورڈ پر اعتراض کیا اور کہا کہ کویت کا دستور اس طرح کی مہمات کی اجازت نہیں دیتا۔سیاسی طورپر اس بل بورڈ کی مخالفت کرنے والوں میں رکن پارلیمان صفاء الھاشم پیش پیش ہیں۔انہوں نے متنازع بل بورڈ اور حجاب مہم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اپنے خیالات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ حجاب خواتین کا ایک نجی معاملہ ہے۔ اسے سرکاری مہم کے طورپر پیش نہیں کرنا چاہیے۔ اس سے قبل انہوں نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائیٹ ٹوئٹر پر اپنی ایک پوسٹ میں بھی یہی بات کی تھی اور لکھا تھا کہ کویت کا دستور جبرا حجاب مسلط کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ انہوں نے کہا کہ میں نے وزیر اوقاف کو بھی کہا ہے کہ ان کی یہ مہم عجیب وغریب ہے۔ میں ذاتی طور پر حجاب کے خلاف نہیں۔ دستور میں بھی حجاب کو نجی معاملہ قرار دیا گیا ہے اور میں بھی اسی اصول پر قائم ہوں۔ بہت سے سرکردہ محجب خواتین میرے حلقہ احباب میں شامل ہیں۔انہوں نے استفسار کیا کہ بل بورڈ پر حجاب کی مہم وزارت اوقاف کے تعاون سے شروع کی گئی مگر آخر کیا وجہ ہے کہ اشتہار کے آخر میں لکھا ہے کہ یہ فلاں کے تعاون سے جاری کیا گیا ہے۔اس اشتہار کے حوالے سے شوشل میڈیا پر بھی گرما گرم بحث جاری ہے۔ بعض حلقے اسے اسلام میں خواتین کی بنیادی ذمہ داری کے طورپر پیش کرت ہیں جب کہ بعض نے حجاب کے معاملے میں روایت پسندی ترک کرنے پر زور دیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا