English   /   Kannada   /   Nawayathi

یورپی یونین کا اجلاس کل ہوگا، ایران پر یورپ کی نئی پابندیوں کی تیاری

share with us

خطے میں ایرانی مداخلت پر یورپ کو تشویش ہے،اسد رجیم کا کڑا احتساب ہونا چاہیے، سفارت کار


برسلز:14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایک سینئر یورپی سفارت کار نے بتایا ہے کہ یورپی یونین 12 مئی سے قبل ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کی پر غور کر رہی ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق یورپی سفارت کار نے بتایا کہ یورپی یونین کل (پیرکو) منعقدہ اجلاس میں ایران پر مزید اقتصادی پابندیاں عاید کرنے کے بارے میں غور کرے گی۔انہوں نے کہا کہ ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام اور خطے میں جاری تنازعات میں ایرانی مداخلت کو یورپی ممالک تشویش کی نگاہ سے دیکھ رہے ہیں۔یورپی عہدیدار کا کہنا تھا کہ ایران کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کرنے سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو تہران کیساتھ طے پائے جوہری معاہدے سے نکلنے کا موقع ملے گا۔ انہوں نے خبردار کیا کہ جوہری معاہدہ ٹوٹنے کی صورت میں مسئلے کا کوئی متبادل حل نہیں ہوگا۔ایک دوسرے سیاق میں یورپی سفارت کار نے کہا کہ کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال کے جرم میں اسد رجیم کا کڑا محاسبہ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ دوما میں نہتے شہریوں پر کیمیائی حملے کی ذمہ دار اسد رجیم ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا