English   /   Kannada   /   Nawayathi

سلامتی کونسل کی کمزوری نے ایران اور حوثیوں جرائم کا موقع دیا،سعودی عرب

share with us

عالمی ادارے کی کمزوری نے حوثیوں اور ایران کو توسیع پسندانہ سرگرمیوں میں وسعت کاموقع دیا،سعودی سفیر کی گفتگو


نیویارک:14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ میں سعودی عرب کے سفیر عبداللہ المعلمی نے کہا ہے کہ سلامتی کونسل کی کمزوری نے ایران اور حوثی باغیوں کو خطے کو عدم استحکام سے دوچار کرنے اور بین الاقوامی جہاز رانی کو خطرے میں ڈالنے کا موقع فراہم کیا۔عرب ٹی وی کے مطابق سلامتی کونسل کے ارکان کو لکھے گئے ایک مکتوب میں عبداللہ المعلمی نے کہا کہ ایران اور حوثیوں کی ریشہ دوانیوں کے خلاف سلامتی کونسل کو فوری حرکت میں آنا چاہیے تھا مگر عالمی ادارے کی کمزوری اور سستی نے حوثیوں اور ایران کو اپنی توسیع پسندانہ سرگرمیوں کو وسعت دینے کا موقع فراہم کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ یمن میں جاری بغاوت کی تحقیق میں کئی سقم رہ گئے جن کا فائدہ ایران اور حوثیوں نیاٹھایا۔ ایران، حوثیوں کو اسلحہ اور میزائل مہیا کرتا رہا اور وہ خطے میں جہاز رانی اور سعودی عرب کی سلامتی کو خطرے میں ڈالتے رہے۔سعودی عرب کی جانب سے ماضی میں بھی سلامتی کونسل میں ایران کی مداخلت اور خوثیوں کے حملوں کا معاملہ اٹھایا جا چکا ہے۔ سعودی عرب نے سلامتی کونسل پرکو خطے اور عالمی سلامتی کو یقینی بنانے کا ذمہ دار قرار دیا ہے۔ الریاض نے سلامتی کونسل پر زور دیا ہے کہ وہ ایران کی طرف سے حوثیوں کو بیلسٹک میزائل فراہم کرنے کا نوٹس لے اور حوثیوں کا بھی احتساب کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا