English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصری ماڈل نے ٹی وی شو کے میزبان کی لائیو پٹائی کر دی

share with us

میزبان کو پہلے نشریات بند پھراپنی مدد کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی،ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


قاہر:14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع)ایک مصری ماڈل نے لائیوٹی وی شو میں میزبان کی درگت بنا ڈالی۔عرب ٹی وی کے مطابق مصر میں ٹی وی شو میں مہمان ماڈل اور میزبان کے درمیان تلخ کلامی ہاتھا پائی تک جا پہنچی اور میزبان کو جان بچانے کے لیے پولیس طلب کرنا پڑی۔براہ راست نشر ہونے والے ایک پروگرام میں اس وقت میزبان اور مہمان خاتون کے درمیان کشیدگی پیدا ہوئی جب دونوں کسی بات پر الجھ گئے۔ خاتون مہمان نے آؤ دیکھا نہ تاؤ میزبان پر چڑھ دوڑیں۔میزبان کو پہلے نشریات بند کرنا پڑیں اور اس کے بعد اپنی مدد کے لیے پولیس بلانا پڑ گئی۔ٹی وی شو میں مہمان اور میزبان کے درمیان ہونے والی دھمنگا مشتی کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی اور اس پرملے جلے تاثرات کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ سماجی کارکنوں نے واقعے کو میڈیا میں عدم برداشت کی واضح مثال قرار دیا ہے۔ بعض نے اسے پروگرام کی ریٹنگ بڑھانے کا ذریعہ سمجھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا