English   /   Kannada   /   Nawayathi

2018باغیوں کے خلاف فتح کا سال ہوگا،یمنی وزیراعظم کی عدن آمد 

share with us

ظلم، بغاوت اورسازشوں کو ناکام بنا کر جنوبی اور شمالی یمن کے قضیے کو منصفانہ انداز میں حل کیا جائے،عسکری قائدین سے ملاقات


صنعاء:14؍اپریل2018(فکروخبر/ذرائع )یمن کے وزیراعظم احمد بن دغیر اپنی کابینہ کے ارکان کے ہمراہ سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض سے عبوری دارالحکومت عدن پہنچ گئے ۔امریکی ٹی وی کے مطابق یمنی وزیراعظم نے عدن پہنچنے کے بعد حکومتی اور عسکری قایدین سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ رواں سال ملک میں بغاوت کے خلاف فتح ونصرت کا سال ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ وقت آ گیا ہے کہ ملک میں جاری ظلم، بغاوت اور ملک کو تباہ کرنے کی سازشوں کو ناکام بنا کر جنوبی اور شمالی یمن کے قضیے کو منصفانہ انداز میں حل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں جاری بغاوت کا خاتمہ اور آئینی حکومت کی عمل داری پوری قوم کی خواہش ہے۔بن دغر نے کہا کہ یمن کی حکومت اور اس کے عرب اتحادی ملک میں جاری ایرانی ، حوثی سازش کو کچلنے کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لا رہے ہیں۔ ملک میں امن اومان کی صورت حال بہتر کرنا اور عوامی خدمت کے اداروں کو بحال اور فعال کرنے کے جدو جہد جاری ہے۔ایک دوسرے سیاق میں احمد بن دغر نے حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب پر مسلسل بیلسٹک میزائل حملوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران حوثیوں کو سعودی عرب پر حملوں کے لیے بھاری ہتھیار اور میزائل مہیا کر رہا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا